9 جولائی 2017 - 11:05
سعودی عرب سے تعلق رکھنے والا داعش کا اہم کمانڈر موصل میں ہلاک

عراق کے شہر موصل میں سعودی عرب سے تعلق رکھنے والا داعش کا اہم کمانڈر المعروف ابو حفصہ ہلاک ہوگیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے شہر موصل میں سعودی عرب سے تعلق رکھنے والا داعش کا اہم کمانڈر المعروف ابو حفصہ ہلاک ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق موصل کے مغربی حصہ سے داعشی سعودی کمانڈر فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا جسے عراقی فورسز نے فرار ہونے کا موقع نہیں دیا ۔ذرائع کے مطابق عراقی فورسز نے کل موصل کے قدیمی حصہ کی عمارتوں پر بھی عراقی پرچم نصب کردیا ہے اور شہر میں موجود باقی ماندہ داعشیوں کا صفایا جاری ہے۔

.......

/169